میّت کو قبر میں رکھتے وقت کون سی دعا پڑھی جائے
مسئلہ ۱۲ میّت کو قبر میں رکھتے وقت یہ دُعا پڑھیں
بِسْمِ اللہ وَ بِاللہ وَعَلٰی مِلَّۃِ رَسُوْلِ اللہ
اور ایک روایت میں بِسْمِ اللہ کے بعد وَفِیْ سَبِیْلِ اللہ بھی آیا ہے۔ (4) (عالمگیری ردالمحتار)
مسئلہ ۱۳ میّت کو دہنی طرف کروٹ پر لٹائیں اور اس کا مونھ قبلہ کو کریں اگر قبلہ کی طرف مونھ کرنا بھول گئے تختہ لگانے کے بعد یاد آیا تو تختہ ہٹا کر قبلہ رُو کر دیں اور مٹی دینے کے بعد یاد آیا تو نہیں ۔ یوہیں اگر بائیں کروٹ پر رکھا یا جدھر سرہانا ہونا چاہیے ادھر پاؤں کیے تو اگر مٹی دینے سے پہلے یاد آیا ٹھیک کر دیں ورنہ نہیں (5) (عالمگیری درمختار ردالمحتار)
مسئلہ ۱۴ قبرمیں رکھنے کے بعد کفن کی بندش کھول دیں کہ اب ضرورت نہیں اور نہ کھولی تو حرج نہیں (6) (جوہرہ)
مسئلہ ۱۵ قبر میں رکھنے کے بعد لحد کو کچی اینٹوں سے بند کریں اور زمین نرم ہو تو تختے لگانا بھی جائز ہے، تختوں کے درمیان جھری رہ گئی تو اُسے ڈھیلے وغیرہ سے بند کر دیں صندوق کا بھی یہی حکم ہے (7) (درمختار ردالمحتار)
بہار شریعت حصہ چہارم صفحہ 849
علامہ ابو محمد علی حسین رضوی
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ