📗سوال
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مندرجہ ذیل مسئلہ میں کہ
جماعت اہلسنت کے اسٹیج سے یہ روایت بیان کی گئی کہ حضرت سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ تعالی عنہ کا ایک دھوبی تھا جب اس کا انتقال ہو گیا اور سوال و جواب کے لیے منکرنکیر فرشتے قبر میں تشریف لائے اور پہلا سوال
من ربك کیا تو اس نے جواب میں غوث پاک یا میں غوث پاک کا دھوبی ہوں کہ اسی طرح باقی دونوں سوالوں کے جواب میں بھی اس کا وہی جواب رہا کہ میں غوث پاک کا دھوبی ہوں یا غوث پاک دریافت طلب امر یہ ہے کہ ایسا بیان کرنا شرعاً کہاں تک درست اور جائز ہے اور اس طرح کی روایت بیان کرنے والے پر کیا حکم عائد ہوتا
✍🏻الجواب روایت مذکورہ بے اصل ہے
اس کا بیان کرنا درست نہیں لہذا جس نے اسے بیان کیا وہ اس سے رجوع کرے اور آئندہ اس روایت کے نہ بیان کرنے کا عہد کرے
اگر وہ ایسا نہ کرے تو کسی معتمد کتاب سے اس روایت کو ثابت کرے
واللہ تعالی علم
📚حوالہ فتاوٰی فقیہ ملت جلد دوم کتاب الشتٰی صفحہ نمبر ۴۱۱
کتبہ وسیم اختر رضوی
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ