Headlines
Loading...


مسئلہ کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں

(۱) زید اپنے باپ سے کہتا ہے جب تک آپکا ڈر تھا ہم نے نماز پڑھا اور جب آپ کا ڈر ختم ہو گیا تو ہم نے نماز چھوڑ دیا اب زید کے اوپر شریعت کا کیا حکم ہے جو باپ کے ڈر سے نماز پڑھا؟ اور باپ کا ڈر ختم ہونے سے نماز چھوڑ دیا

(۲) جو امام فطرہ کا پیسہ کھاتا ہے اور قربانی کے چمڑا کا پیسہ کھاتا ہے اور اس کے گھر میں شادی بیاہ کے موقع پر عورت سب ڈوم کلچ بنا کر گانا گاتی ہے اور طرح طرح کا کھیل تماشہ کرتی ہے۔ غرضیکہ کوئی بھید باقی نہیں رہتا۔ اب اس امام کے اوپر شریعت کا کیا حکم ہے اور اس کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے؟ برائے مہربانی جواب عطا ہو

(۳) جو امام چین والی گھڑی باندھ کر نماز پڑھاتا ہے اس کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے؟ برائے مہربانی ان سب کا جواب دیا جائے۔ بہت ممنون و مشکور ہوں گا

المستفتی بابو جان حسن پور پوسٹ دامودر پور ضلع چمپارن

۹۲/۷۸۶

الجوابــــــــــــــــــــــــــــ بعون الملک الوہابــــــــــــــــــــــــــــ!

(۱) زید بالکل جاہل اور احکام شرعیہ سے ناواقف ہے اپنے والد کے متعلق جو کچھ اس نے کہا اس جملہ سے وہ گنہگار ہوا اسے توبہ کرناچاہیے (۲) امام اگر بالکل غریب و نادار ہے اور وہ فطرہ و زکوٰۃ لینے کا مستحق ہے تو امام کو ایسی رقم کا لینا جائز ہے اور اگر وہ اس کا مستحق نہیں تو امام کو اس رقم کا لینا جائز نہیں شادی کی تقریب میں ہندوئوں کی رسم ادا کرنا، عورتوں کا بلند آواز سے گانا بجانا شرعاً ناجائز و حرام ہے۔ امام کو چاہیے کہ ایسے گناہ اور فسق و فجور کی باتوں سے گھر کی عورتوں کو منع کرے اگر وہ منع نہیں کرتے تو وہ بھی مجرم و خطاوار ہوں گے

(۳) گھڑی کی چین چاہے جس دھات کی بھی ہو مردوں کو پہننا ناجائز اور اسے پہن کر نماز مکروہ ہے جب امام کی نماز مکروہ ہو گئی تو ظاہر ہے کہ مقتدیوں کی نماز بھی مکروہ ہی ہوگی شرعاً مردوں کو چین لگانا ہی نہیں چاہیے اگر بالفرض وہ لگائے ہیں تو نماز کے وقت ضرور اتار دیں ورنہ سب کی نماز مکروہ ہوگی

نقل شدہ فتاویٰ ادارہ شریعہ جلد اوّل صفحہ نمبر 130 / 131

کتبہ محمد فضل کریم غفرلہ الرحیم رضوی دارالافتاء ادارۂ شرعیہ بہار پٹنہ

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ