Headlines
Loading...


ســوال

 کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرح متین مسئلہ ذیل میں کہ

ایک شخص ہندو کی میت میں گیا تھا اس کو لوگوں نے اپنی جماعت سے الگ کردیا یہاں تک کہ کھانا پینا اس کے یہاں کا بند کردیا اور زید کہتا ہے کہ ان کو توبہ کرنا ہوگا اور وہ شخص کہتا ہے کہ ہمیں معلوم نہیں تھا کہ ہندو کی میت میں جانا کیسا ہے

زید کہتا ہے تم کو نکاح پھر سے کرنا ہوگا اس صورت حال میں کونسا راستہ اختیار کرنا ہوگا جواب سے ممنون و مشکور فرما دیں

✍🏻الجــواب

زید سخت گنہگار ہوا اس پر توبہ لازم ہے مگر ایسا کرنے سے وہ کافر نہ ہو گیا کہ تجدید نکاح اس پر لازم ہو جائے تجدید نکاح کا حکم نا کریں گے جب تک کہ ثابت نہ ہو کہ وہ حلال سمجھ کر اس کی میت میں شریک ہوا مسلم سے ایسا گمان حرام ہے ہان بہتر ہے کہ تجدید ایمان اور تجدید نکاح کر لے

📚ِحـوالـہ فتـاویٰ تـاج الشــریـعــہ جـلد دوم کتـاب العقـائـدصفحـہ نمبـر 44

کتبہ وسیم اختر رضوی

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ