مسئلہ کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان کرام اس مسئلہ میں کہ زیدنے اپنے پیرصاحب کو خداکہا توایک انسان کو خدا کہنا کس قدر جائز یاناجائز ہے
المستفتی محمدعبداللطیف انتھرویولوٹیکل سروے آف انڈیا انڈیا گورنمنٹ ۲ امین اسٹریٹ کلکتہ ۱۶
۹۲؍ ۷۸۶
الجوابـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ!
نعوذباللہ من شرورانفسنا خدائے عزوجل کے علاوہ کسی بزرگ وولی یا انبیاء مرسلین علیہ التحیۃ والتسلیم کو خدا کہنا یا خدا کا شریک سمجھنا صریح کفرہے۔ ایسا کہنے والا دائرہ اسلام سے خارج ہوگیا ۔اسے تجدید ایمان و تجدید نکاح کرنا ضروری ہے۔ جب تک وہ توبہ کرکے پھر سے اسلام قبول نہ کرے اور اگر شادی شدہ ہے تو دوبارہ نکاح نہ کرے تو مسلمانوں کو چاہیے کہ ایسے شخص سے سلام کلام ،میل جول قطعی طور پر ترک کردیں قرآن حکیم میں ہے وَاِمَّا یُنْسِیَنَّکَ الشَّیْطٰنُ فَلاَ تَقْعُدْ بَعْدَالذِّکْرٰی مَعَ الْقَوْمِ الظَّلِمِیْنَ ترجمہ اور جوکہیں تجھے شیطان بھلادے تو یاد آئے پرظالموں کے پاس نہ بیٹھ۔ (ترجمہ کنزالایمان) وھواعلم
نقل شدہ فتاویٰ ادارہ شریعہ جلد اوّل صفحہ نمبر 118
کتبہ محمد فضل کریم غفرلہ الرحیم رضوی دارالافتاء ادارہ شرعیہ بہار پٹنہ
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ