Headlines
Loading...
چار انبیاء علیھم الصلوۃ والسلام جن کی وفات ابھی واقع نہیں ہوئی

چار انبیاء علیھم الصلوۃ والسلام جن کی وفات ابھی واقع نہیں ہوئی


📕سوال

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ حضرت خواجہ خضر علیہ السلام اورحضرت الیاس علیہ السلام کا آپس میں کیارشتہ ہے اور ان دونوں کو ﷲ تعالٰی نے کس کس کام پر مختار کیا ہے اور کیا کیا مرتبہ دیا ہے؟ فقط

✍🏻الجواب

سیدنا الیاس علیہ السلام نبی مرسل ہیں قال ﷲ تعالٰی انّ الیاس لمن المرسلین

ﷲ تعالٰی نے فرمایا

بے شک الیاس (علیہ السلام) مرسلین میں سے ہیں (ت)

📚حوالہ القرآن الکریم ۳۷/ ۱۲۳)

اورسیدنا خضرعلیہ السلام بھی جمہور کے نزدیک نبی ہیں

اور ان کو خاص طور سے علم غیب عطا ہوا ہے

قال ﷲ تعالٰی وعلمناہ من لدنا علما

ﷲ تعالٰی نے فرمایا اورہم نے اسے اپنا علم لدنی عطافرمایا (ت)

📚حوالہ القرآن الکریم ۱۸/ ۶۵)

یہ دونوں حضرات ان چار انبیاء میں ہیں جن کی وفات ابھی واقع ہی نہیں ہوئی

دو آسمان پر زندہ اٹھا لئے گئے

سیدنا ادریس وسیدنا عیسٰی علیہما الصلوٰۃ والسلام

اوریہ دونوں زمین پر تشریف فرما ہیں

دریا سیدنا خضر علیہ السلام کے متعلق ہے

اور خشکی سیدنا الیاس علیہ الصلوٰۃ والسلام کے

دونوں صاحبان حج کو ہرسال تشریف لاتے ہیں بعد حج آب زمزم شریف پیتے ہیں کہ وہی سال بھر تک ان کے کھانے پینے کو کفایت کر تاہے

دونوں صاحب اورتمام انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام آپس میں بھائی ہیں

رسول ﷲ صلی ﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں

الانبیاء بنوعلات

سارے نبی آپس میں بھائی ہیں (ت)

اس کے سوا ان دونوں صاحبوں کا اور کوئی رشتہ معلوم نہیں

📚حوالہ مسنداحمد بن حنبل

عن ابی ہریرہ رضی ﷲ عنہ

صحیح البخاری کتاب الانبیاءباب قول ﷲ تعالٰی و اذکر فی الکتاب مریم

صحیح مسلم کتاب الفضائل باب فضائل عیسٰی علیہ السلام

📚حوالہ فتاوٰی رضویہ شریف جلد نمبر ۲۶ جدید مسئلہ نمبر ۲۱۲ صفحہ نمبر ۳۹۹ تا ۴۰۲

کتبہ وسیم اختر رضوی 

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ