Headlines
Loading...
اگر کسی لڑکی کی شادی نہ ہو رہی ہو تو کیا کریں؟

اگر کسی لڑکی کی شادی نہ ہو رہی ہو تو کیا کریں؟

 


سوال اگر کسی کے گھر میں کوئی ایسی بچی ہو جس کی صورت بالکل ہی خراب ہو یا کسی اور وجہ سے شادی نہیں ہو رہی ہے اس کے لئے کیا حکم ہے وہ کیا کرے ؟

جواب اللهم هداية الحق والصواب

جس کی شادی نہیں ہو رہی ہے وہ روزوں کی کثرت کرے اور صبر کرے

 قرآن کریم میں ہے ولیستعفف اللذين لا يجدون نکاحا حتی يغنيهم اللہ من فضلہ( النور آیۃ ۳۳)

اور چاہئے کہ بچے رہیں وہ جو نکاح کا مقدور نہیں رکھتے یہاں تک کہ اللہ انہیں مقدور والا کردے اپنے فضل سے (کنزالایمان)

حدیث شریف میں ہے یا معشر الشباب من استطاع منكم الباءة فلیتزوج فانہ اغض للبصر وأحصن للفرج ومن لم يستطع فعليه بالصوم فانہ لہ وجاء

(صحیح بخاری کتاب النکاح ج۲ص۷۵۸ فیصل )

ترجمہ اللہ کے رسول صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا

 اے نوجوانوں کے گروہ تم میں جسے نکاح کی طاقت ہو وہ نکاح کرے کہ نکاح پریشان نظری وبدکاری سے روکنے کا سب سے بہتر طریقہ ہے اور جسے طاقت نہ ہو اس پر روزے لازم ہیں کہ کسر شہوت نفسانی کردیں گے 

حضور اعلیٰ حضرت رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ایک سوال کے جواب میں فرمایا کہ فرض کیجئے جو عورت ابتدائے بلوغ سے معاذ اللہ جذام و برص میں مبتلا ہو اور اس کے ساتھ ایسی کریہۃ النظر کہ اسے کوئی قبول نہ کرتا نہ کہ بحالت جزام اس کے لئے کیا صورت ہوگی اسے شرع کیا حکم دے گی ہاں اسے عفت و صبر کا حکم فرماتی ہےاور روزوں کی کثرت اس کا علاج بتاتی ہے

(فتاوی رضویہ مترجم کتاب النکاح ج۱۱ ص۲۲۰)     

واللہ اعلم بالصواب 

کتبہ فریدعلی حضوری متعلم دورۃالتخصص جامعہ سعدیہ عربیہ کیرلا

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ