قرآن مجید کے اوپر کوئی سامان رکھنا کیسا
السلام علیکم ورحمة اللہ و برکاتہ
سـوال_______↓↓↓
صندوق ( باکس ) میں قرآن شریف ہے اس باکس کے اوپر کوئی سامان رکھ سکتے ہیں یا نہیں ؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں ( قرآن صندوق کے اندر ہے )
سائل محمــد علی مبارک پور اعظم گڑھ
وعلیکم السلام و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ
الـجـــواب بعون الملک وھاب
جس صندوق یا باکس میں قرآن شریف رکھا ہو اس پر کوئی سامان وغیرہ رکھنا ادب کے خلاف ہے جیسا کہ فتاوی عالمگیری میں ہے کہ حانوت أو تابوت فيه كتب فالادب ان لا يضع الثياب فوقه اھ ( فتاوی عالمگیری ج 5 ص 324 : کتاب الکراھیة الباب الخامس فی اداب المسجد الخ ) اور بہار شریعت میں ہے کہ قرآن مجید جس صندوق میں ہو اس پر کپڑا وغیرہ نہ رکھا جائے اھ
(بہار شریعت ج 3 ص 495 قرآن مجید اور کتابوں کے آداب)
واللہ اعلم باالصواب
کتبہ کریم اللہ رضوی
خادم التدریس دار مخدومیہ اوشیورہ برج جوگیشوری ممبئی موبائل نمبر 7666456313
شائع کردہ سنی مسائل شریعہ گروپ
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ