وضو کےپانی میں اگر ناخن والی انگلی ڈوب جاے تو؟


السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

سوال__________↓↓↓

وضو کےپانی میں اگر ناخن والی انگلی ڈوب جاے تو وضو ہوگا کیا نہیں جواب دیکر شکریہ کا موقع فراہم کریں

سائل. واحد قمرگریڈیہ

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

الجـــــوابــــــــــــــــــ بعون الملک الوہاب

اس سوال کے متعلق جواب میں علامہ صدرالشریعہ بدرالطریقہ علیہ الرحمہ اپنی کتاب مشہور زمانہ بہار شریعت میں تحریر فرماتے ہیں کہ اگر بے وضو شخص کا ہاتھ یا انگلی یا پورایا ناخن یا بدن کا کوئی ٹکڑا جو وضو میں دھویا جاتا ہو بقصد یا بلا قصد دہ در دہ سے کم پانی میں بے دھوۓ ہوۓ پڑ جائے تو وہ پانی وضو یا غسل کے لائق نہ رہا اسی طرح جس شخص پر نہانا فرض ہے اس کے جسم کا کوئی بے دھلا ہوا حصہ پانی سے چھو جاۓ تو وہ پانی وضو اور غسل کے کام کا نہ رہا اور اگر دھلا ہوا ہاتھ یا بدن کا کوئی حصہ پڑ جائے تو حرج نہیں

(بہار شریعت حصہ دوم صفحہ نمبر 335)

تو مذکورہ حوالہ جات سے یہ صاف ظاہر و باہر ہوگیا کہ اگر بے وضو شخص کا ہاتھ یا انگلی یا پورایا ناخن بقصد یا بلا قصد دہ در دہ سے کم پانی میں پڑ جائے تو وہ پانی وضو یا غسل کے لائق نہ رہا اگر کسی نے اس پانی سے وضو کیا تو اس کا وضو درست نہ ہوگا

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 

کتبہ محمد آفتاب عالم رحمتی مصباحی دہلوی خطیب و امام جامع مسجد مہا سمند (چھتیس گڑھ) رابطہ نمبر 

7860124553

❤️━━━━━━━(💚) ━━━━━━━❤️

شائع کردہ سُــنی مسائل شریعہ گـروپ 

🟢 واٹس ایپ
✍️ اس مسئلہ سے متعلق مزید سوال پوچھیں:

🕌 اوقاتِ نماز

اپنے شہر کے اوقات حاصل کرنے کے لیے بٹن دبائیں:
نمازشروع وقتکیفیت
فجر04:45 AMصبح صادق
طلوعِ آفتاب06:05 AMنماز منع ہے
ظہر12:20 PMزوال کے بعد
عصر (حنفی)04:40 PMمثلِ ثانی
مغرب06:30 PMغروبِ آفتاب
عشاء07:55 PMشفق کے بعد

🧭 سمتِ قبلہ (خانہ کعبہ کا اصل رخ)

شمال (North 0°) سے کعبہ شریف کی اصل ڈگری:
272° مغرب
مقام: برصغیر / بھارت (عین کعبہ بیرنگ)
N (شمال)
S (جنوب)
E (مشرق)
W (مغرب)
طریقہ: اپنے موبائل کو شمال (North) کی سمت سیدھا کریں۔ ہری سوئی قبلہ شریف (مغرب) کی طرف رخ کرے گی۔

🧮 شرعی زکوٰۃ کیلکولیٹر

📿 ڈیجیٹل تسبیح

0