Headlines
Loading...


داڑھی کی توہین کرنے والے پر کیا حکم ہے

🩸_____________(⛲)_____________🩸

السلامُ علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ

سوال_________↓↓↓

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ داڑھی کی توہین کرنا اور اس پر ہنسنا کیسا ہے اور ایسے شخص پر کیا حکم ہوگا جواب عطا فرمائےعین نوازش ہوگی

السائل محمد عیان رضا

🩸_____________(⛲)_____________🩸

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ

الجواب بعون الملک الوھاب

 صورت مسئلہ میں حضور اعلیٰ حضرت مجدد اعظم امام احمد رضا خان رضی الله تعالٰی عنہ تحریر فرماتے ہیں

داڑھی پر ہنسنا ضرور کفر ہے کہ توہین سنت متوارثہ جمیع انبیاء کرام علیہم الصلاۃ والسلام ہے اور بلا شبہ استہزا کرنے والے پر تجدید اسلام لازم ہے اور اس کے بعد اگر عورت کو رکھنا چاہے تو تجدید نکاح ضروری ہے اھ ملخصا 

(📗فتاویٰ رضویہ شریف جلد ۶ صفحہ نمبر ۱۸۲)

والله تعالیٰ اعلم بالصواب

🩸_____________(⛲)_____________🩸

کتبہ حضرت حافظ وقاری محمد نورجمال رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی دیناجپوری بنگال متعلم الجامعتہ الرضویہ مناظر العلوم کانپور اترپردیش

ماشاءاللہ بہت عمدہ جواب الجواب صحیح والمجیب نجیح فقط محمد آفتاب عالم رحمتی مصباحی دہلوی خطیب وامام جامع مسجد مہاسمند(چھتیس گڑھ)

_____________(⛲)_____________

مؤرخہ: ۵ رجب المرجب ١٤٤١؁ھ

شائع کردہ سنی مسائل شرعیہ گروپ

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ