Headlines
Loading...
شوہر نے اپنی بیوی سے ہمبستری کی مگر انزال نہیں ہوا تو کیا حکم؟

شوہر نے اپنی بیوی سے ہمبستری کی مگر انزال نہیں ہوا تو کیا حکم؟


شوہر نے اپنی بیوی سے ہمبستری کی مگر انزال نہیں ہوا توغسل فرض ہوگا یا نہیں ؟

السلام علیکم ورحمتہ الله وبرکاتہ

📜سوال__________↓↓↓

 سوال شوہر نے اپنی بیوی سے ہمبستری کی مگر انزال نہیں ہوا تو غسل فرض ہوگا یا نہیں ؟ جلد جواب عنایت فرمائیں 

💫المستفتی شاداب خان

وعلیکم السلام ورحمتہ الله وبرکاتہ

الجواب بعون الملک الوھاب

اگر شوہر نے اپنی بیوی سے ہمبستری کیا اور حشفہ غائب ہوگیا تو غسل واجب ہو جائے گا چاہئے انزال ہو یا نہ ہو جیسا کہ حدیث شریف میں ہے کہ قال رسول الله صلى الله عليه وسلم اذا التقی الختانان و غابت الحشفۃ وجب الغسل انزل او لم ینزل اھ یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب دونوں شرمگاہ مل جائیں اور حشفہ غائب ہو جائے تو غسل واجب ہے خواہ انزال ہو یا نہ ہو اھ ( رواہ الطبرانی فی الاوسط ج 10 ص 201 / بنایہ شرح ھدایہ ج 1 ص332 ) اور فتاوی عالمگیری میں ہے کہ الايلاج احد السبيلين إذا توارت الحشفة يوجب الغسل على الفاعل و المفعول به انزل او لم ينزل و هذا هو المذهب لعلمائنا کذا فی المحیط اھ

(📗 فتاوی عالمگیری ج 1 ص 15 )

اور بہار شریعت میں ہے کہ حشفہ یعنی سرا ذکر کا عورت کے آگے یا پیچھے یا مرد کے پیچھے داخل ہونا دونوں پر غسل واجب کرتا ہے شہوت کے ساتھ ہو یا بغیر شہوت انزل ہو یا نہ ہو بشرطیکہ دونوں مکلف ہوں اھ ( 📔بہار شریعت ج 1 ص 323 )

🔷والله تعالیٰ اعلم بالصواب🔷

کتبہ حضرت علامہ ومولانا مفتی محمدکریم اللہ رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی خادم التدریس دار العلوم مخدومیہ اوشیورہ برج جوگیشوری ممبئی

🗓️مؤرخہ: ۱۸رجب المرجب ١٤٤١؁ھ

{{📔 سنی مسائل شرعیہ گروپ📔}}

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ