Headlines
Loading...


السلام علیکم ورحمتہ الله وبرکاتہ

📜سوال__________↓↓↓

علمائے اکرام کی بارگاہ میں عرض جب کوئی وفات پا جائے تو روح کب تک گھر آتی ہے مطلب ایک دن بعد دو دن بعد یا کسی مخصوص دن یہ رہنمائی فرما دیں حوالہ کے ساتھ ۔ 

المستفتی : صاحبزادہ محمد عبد المجید رضوی

وعلیکم السلام ورحمتہ الله وبرکاتہ

الجواب بعون الملک الوھاب

صورت مسئولہ کے متعلق امام اہلسنت سیدی اعلی حضرت امام احمد رضا خان بریلوی قدس سرہ فتاوی رضویہ میں تحریر فرماتے ہیں کہ  خزانة الروايات مستند صاحب مائتہ مسائل میں ہے

عن ابن عباس رضى الله تعالى عنهما إذا كان يوم عيد او يوم جمعة او يوم عاشوراء و ليلة نصف من الشعبان تاتى ارواح الاموات و يقومون على ابواب بيوتهم فيقولون هل من أحد يذكرنا هل من أحد يترحم علينا هل من أحد يذكر غريتنا الحديث اھ

یعنی سیدنا ابن عباس رضی الله تعالیٰ عنھما سے روایت ہے جب عید یا جمعہ یا عاشورہ کا دن یا شب برات ہوتی ہے اموات کی روحیں آکر اپنے گھروں کے دروازوں پر کھڑی ہوتی ہیں کہتی ہیں ہے کوئی کہ ہمیں یاد کرے ہے کوئی کہ ہم پر ترس کھائے ہے کوئی کہ ہماری غربت کی یاد دلائے اھ

 (📗 فتاوی رضویہ ج 9 ص 653 : رضا فاؤنڈیشن لاھور )

اور خاتمة المحدثین شیخ محقق عبد الحق محدث دہلوی رحمۃ اللّٰہ تعالیٰ علیہ شرح مشکوٰۃ شریف باب زیارة القبور میں فرماتے ہیں کہ  مستحب است کہ تصدیق کردہ شود از میت بعد از رفتن او از عالم تا ہفت روز تصدیق از میت نفع می کند اورا بے خلاف میان اہل علم وارد شدہ است در آں احادیث صحیحہ بہ میت را مگر صدقہ و دعا و در بعض روایات آمدہ است کہ روح میت می آید خانہ خود را شب جمعہ نظر می کند کہ تصدیق می کنند ازوے یا نہ اھ یعنی میت کے دنیا سے جانے کے بعد سات دن تک اس کی طرف سے صدقہ کرنا مستحب ہے میت کی طرف سے صدقہ اس کے لئے نفع بخش ہوتا ہے اس میں اہل علم کا کوئی اختلاف نہیں اس بارے میں صحیح احادیث وارد ہیں خصوصاً پانی صدقہ کرنے کے بارے میں اور بعض علماء کا قول ہے کہ میت کو صرف صدقہ اور دعا کا ثواب پہنچتا ہے اور بعض روایات میں آیا ہے کہ روح شب جمعہ کو اپنے گھر آتی ہے اور انتظار کرتی ہے کہ اس کی طرف سے صدقہ کرتے ہیں یا نہیں اھ 

(📔 اشعة اللمعات ج 1 ص 716 / 717 : باب زیارت القبور ، مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر )

والله تعالیٰ اعلم بالصواب

کتبہ حضرت علامہ ومولانا مفتی محمدکریم اللہ رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی خادم التدریس دار العلوم مخدومیہ اوشیورہ برج جوگیشوری ممبئی

🗓️مؤرخہ: ۱۸رجب المرجب ١٤٤١؁ھ

📚شائع کردہ سنی مسائل شرعیہ گروپ📚

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ