
نماز
نماز کا بیان
ہجوم کی وجہ سے وضو نہ کر سکے تو نماز کا کیا حکم ہے؟
(مسئلہ) نماز کے لئے وضو کرنا ہے لیکن خواتین کا ہجوم بہت زیادہ ہے اور وقت بھی جا رہا ہے نماز کا نیز قائم مقام دوسری جگہ بھی نہیں تو اب کیا حکم ہے؟
(جواب) غسل خانہ یا پانی کی جگہ عورتوں کا ہجوم ہے دوسری جگہ پانی موجود نہیں نہ عورتوں سے حصول کا کوئی قرینہ اور نماز پنجگانہ وجمعہ یا وتر کا وقت جاتا ہے تو چاہیے کہ تیمم کرلے نماز ادا کرے اور بعد وقت وضو کرکے نماز کا اعادہ کرے فتاوی رضویہ (٤٦٣/٣) میں ہے کنویں پر ہجوم ہے جگہ تنگ ہے یا ڈول ایک ہی ہے لوگ نوبت بنوبت پانی بھرتے وضو کرتے ہیں اور یہ دُور ہے کہ اس تک باری اُس وقت پہنچے گی جب نماز کا وقت جاتا رہے گا آخر وقت کے قریب تک انتظار کرے جب دیکھے کہ وقت نکل جائے گا تیمم کرکے پڑھ لے پھر اعادہ کرے والله تعالى أعلم
كتبه ندیم ابن علیم المصبور العینی
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ