(مسئلہ) کعبہ شریف میں تین سو ساٹھ بت تھے کیا یہ حدیث صحیح ہے کیا اسکا حوالہ مل سکتا ہے ؟
(الجواب) عبد الله ابن مسعود رضی الله عنه سے مروی ہے ﺩﺧﻞ اﻟﻨﺒﻲ ﺻﻠﻰ اﻟﻠﻪ ﻋﻠﻴﻪ ﻭﺳﻠﻢ ﻣﻜﺔ ﻭﺣﻮﻝ اﻟﻜﻌﺒﺔ ﺛﻼﺙ ﻣﺎﺋﺔ ﻭﺳﺘﻮﻥ صنما ﻓﺠﻌﻞ ﻳﻄﻌﻨﻬﺎ ﺑﻌﻮﺩ ﻛﺎﻥ ﺑﻴﺪﻩ ﻭﻳﻘﻮﻝ {ﺟﺎء اﻟﺤﻖ ﻭﺯﻫﻖ اﻟﺒﺎﻃﻞ ﺇﻥ اﻟﺒﺎﻃﻞ ﻛﺎﻥ ﺯﻫﻮﻗﺎ} (صحيح مسلم م ١٧٨١ سنن الكبري للنسائی م ١١٢٣٣) یعنی نبی کریم ﷺ مکہ میں داخل ہوئے اور کعبہ کے ارد گرد تین سو ساٹھ بت موجود تھے آپ نے اپنے ہاتھ میں موجود ایک لکڑی سے ان بتوں کو مارنا شروع کیا اور فرمایا حق آیا اور باطل مٹ گیا بیشک باطل کو مٹنا ہی تھا یہ حدیث جابر وابن عباس رضی الله عنهما سے بھی مروی ہے اور ان میں بھی تین سو ساٹھ بتوں کا ذکر ہے (المصنف لابن أبی شيبة م ٣٦٩٠٥ المعجم الصغیر م ١١٥٢ حلية الأولیاء ٢١١/٣ رجالهم ثقات) والله تعالی أعلم بالصواب
كتبه ندیم ابن علیم المصبور العینی
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ