Headlines
Loading...


(مسئلہ) تسخیر پری کا عمل کرنا اور پری کو مسخر کرنا کیسا ہے؟ دست غیب کاعمل کرنا کیسا ہے؟ اس میں مٶکلات یا جنات بطور نقدی سکہ راٸج الوقت یا سونا چاندی لا کر دیتے ہیں تو یہ لینا کیسا ہے؟ 

(الجواب) جنوں اور پریوں کی تسخیر کا عمل یا تو سفلی ہوگا یا علوی سے پہلا حرام ہے کہ اس میں شیطان کے قریب ہونا اور اس سے استعانت چاہنا ہے اور دوسرا جائز جبکہ تمام شرعی حدوں کا خیال رکھا جائے اسی طرح دست غیب سے دولت حاصل کرنا مباح ہے جب کہ جن مسلمان ہو اور مال مباح ملے

امام احمد رضا رحمة الله عليه ہمزاد کی تسخیر کے بارے میں فرماتے ہیں اس کی تسخیر جو سفلیات سے ہو وہ تو حرام قطعی بلکہ اکثر صورتوں میں کفر ہے کہ بے ان کے خوشامد اور مدائح ومرضیات کے نہیں ہوتی اور جو علویات سے ہو تو اگرچہ بصولت وسطوت ہے مگر اس کا ثمرہ غالبا اپنے کاموں میں شیطان سے ایک نوع استعانت سے خالی نہیں ہوتا اھ (فتاوی رضویہ ٢١٦/٢١) آگے دست غیب کے بارے میں فرمایا ہاں صحیح ہے مگر اس عملداری میں کمیاب بلکہ نایاب ہے دست غیب کے نہایت درجہ کا حاصل اب صرف فتوح ظاہرہ ووسعت رزق ہونا ہے پھر اگر دست غیب اس طرح ہو کہ جن کو تابع کرکے اس کے ذریعہ سے لوگوں کے مال معصوم منگوائے جائیں تو اشد سخت حرام کبیرہ ہے اور اگر سفلیات سے ہوتو قریب کفر اور علویات سے ہو تو خود یہ شخص مارا جائے گا یا کم از کم پاگل ہوجائے گا یا سخت سخت امراض وبلایا میں گرفتار ہو اعمال علویہ کو ذریعہ حرام بنانا ہمیشہ ایسے ثمرے لاتا ہے اور اس کے حرام قطعی ہونے میں کیا شبہہ ہے اور اگر کسی دوسرے کی ملک معصوم نہ لائی جاتی ہو بلکہ خزانہ غیب سے اس کو کچھ پہنچایا جائے یا مال مباح غیر معصوم اور وہ جن کہ مسخر کیا جائے مسلمان ہو نہ کہ شیطان اور اعمال علویہ سے ہو نہ کہ سفلیہ سے اور اسے منگا کر مصارف محمودہ یا مباحہ میں صرف کرے، نہ کہ معاذ الله حرام واسراف میں، تو یہ عمل جائز ہے اور جو اس طریقے سے ملے اس کا صرف کرنا بھی جائز کہ جس طرح کسب حلال کے اور طُرق ہیں اسی طرح ایک طریقہ یہ بھی ہے اھ والله تعالی أعلم بالصواب 

كتبه ندیم ابن علیم المصبور العینی 

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ