
(مسئلہ) کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ میں کہ حضرت جبرئیل امین علیہ اسلام کو حضور ﷺ کا غلام کہا جاسکتا ہے؟
(جواب) بالکل جبریل امین حضور اکرم ﷺ کے خادم ہی ہیں۔ یہ ان کی شان ہی ہے نہ کوئی تقصیر کا پہلو شہاب الدین خفاجی شرخ شفا میں فرماتے ہیں وروي أن جبريل عليه الصلاة والسلام مسك ركابه وميكائيل عليه الصلاة والسلام زمامه، ومن هنا علم أن قول بعض الشعراء في مدحه ﷺ جبريل خادمه وميكائيل ليس بمنكر لما فيه من ترك الأدب كما توهم. یعنی مروی ہے کہ جبریل علیه السلام نے نبی کریم ﷺ کے براق کی رکاب تھامی اور میکائیل علیه السلام نے اس کی لگام پکڑی۔ اس سے بعض شعرا کا یہ کہنا کہ جبریل اور میکائیل نبی کریم ﷺ کے خادم ہیں ناپسندیدہ یا بے ادبی نہیں ہے، جیسا کہ بعض لوگوں کو وہم ہوا ہے (نسیم الریاض، ١٣١/١) والله تعالى أعلم
کتبہ مفتی محمد ندیم ابن علیم المصبور العینی ممبئی مہاراشٹر
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ