Headlines
Loading...


(۲۰) اپریل کو یوم درود منایا جائے

✧✧ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ✧✧

السلام علیکم ورحمةاللہ وبرکاتہ

جیساکہ اہل علم کو معلوم ھے کہ ھم سب کے آقاومولی دونوں عالم کے مالک ومختار سرور انس وجاں،سیدالانبیا۶والمرسلین مصطفے جان رحمت صلی اللہ تعالے علیہ وسلم کی ولادت باسعادت بروز دوشنبہ بتاریخ ۱۲ ربیع الاول شریف بمطابق ۲۰ اپریل ۵۷۱ھ کو ھوئی

🎗اس مناسبت سے ۲۰ اپریل یقینا انتہائ مقدس تاریخ ھے۔جس طرح ھم ربیع الاول شریف کی بارہویں تاریخ کو رسول اللہ صلی اللہ تعالے علیہ وسلم کی ولادت باسعادت کی خوشی مناتے ھیں اسی طرح ھمیں چاھیئے کہ ۲۰ اپریل کو بھی آپ صلی اللہ تعالے علیہ وسلم کی یاد میں مسرت وشادمانی کا خصوصی اھتمام کریں

🎗حسن اتفاق کی بات یہ ہےکہ امسال ۲۰ اپریل کی مقدس تاریخ دوشنبہ کو ھی ھے ،جوکہ یوم ولادت رسول صلی اللہ تعالے علیہ وسلم ھے۔اس وجہ سے ۲۰ اپریل کی اھمیت مزید دوچند ھوگئ

🎗اس حقیر بے مایہ کی مودبانہ گزارش ھے کہ مورخہ ۲۰ اپریل بروز دوشنبہ کو یوم درود کے طور پر منایاجائے اداروں کے ذمہ داران اپنے اپنے اداروں میں ائمہ کرام اپنی اپنی مساجد میں اور عامةالمسلمین اپنے اپنے گھروں میں محفل درود کا اھتھام کریں،تاکہ اللہ تبارک وتعالے اپنے محبوب دانائے غیوب صلی اللہ تعالے علیہ وسلم کے طفیل درود پاک کی برکتوں سے ھمیں کروناوائرس (19 Covid)اور دیگر تمام تر زمینی وآسمانی بلاوں اور مصیبتوں سے نجات بخشے

🎗ہرشخص باوضو ھو کر خوشبو لگاکر کم ازکم ایک ایک ہزار مرتبہ درود شریف ضرور پڑھیں۔اگرہر جگہ بعد نماز ظھر اس کا اھتمام کرلیں تو بہت بہتر ھوگا

🎗مولی کریم بطفیل رؤف ورحیم صلی اللہ تعالے علیہ وسلم ھم سب کو اس نیک عمل کی توفیق مرحمت فرمائے

آمین یارب العلمین بحق طہ ویس علیہ افضل الصلوةواکمل التسلیم

💌نوٹ↓↓↓

ظاہر ہے کہ لاک ڈائون (Lock down) کی وجہ سے بہت زیادہ افراد اکٹھے نہیں ھو سکتے ،لہذا ایسی صورت میں کم از کم چار پانچ افراد ھی باھم مل کر یہ محفل خیروبرکت سجالیں اور جوحضرات یہ بھی نہ کرسکیں تو وہ فردا فردا ھی اس مقدس ومتبرک تاریخ میں کثرت کےساتھ درودشریف پڑھیں نیز اپنے اپنے گھروں میں فاتحہ کا اھتمام کریں اور یوں اپنے اپنے طور پر یوم درود منائیں

(📖انماالاعمال بالنيات)

والله هوالموفق

کتبہ ابوالحسنات حضرت علامہ و مولانا مفتی محمد ممتاز عالم مصباحی صاحب قبلہ مدظلہ العالی النورانی خادم بعھدہ شیخ الحدیث وصدرمدرسین جامعہ رضویہ مناظر العلوم نئی جامع مسجد بابوپروہ کانپور شہر یوپی 

🗂 مؤرخہ:(۲۳) شعبان المعـظم ۱۴۴۱؁ھ

{شائع کردہ سنی مسائل شرعیہ گروپ}

✧✧ــــــــــــــــــ{📚}ـــــــــــــــــــــ✧✧

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ