
غیر مسلم کو قرآن شریف دینا کیسا ہے
السلام علیکم ورحمتہ الله وبرکاتہ
📜سوال__________↓↓↓
کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرح متین کی غیر مسلم کو قرآن شریف دینا کیسا ہے
✍️السائل۔محمد علی اصغر کشنگنج بہار
🌀وعلیکم السلام ورحمتہ الله وبرکاتہ🌀
الجواب بعون الملک الوھاب
ہندو یا غیر مسلم کو قرآن دینا جائز نہیں خود قرآن مقدس میں ارشاد فرماہا ہے لَّا یَمَسُّهٗۤ اِلَّا الْمُطَهَّرُوْنَؕ
ترجمہ اسے نہ چھوئیں مگر باوضو
(کفارو مشرکین نجس ہیں یہ خود قرآن مقدس نے فرمایا اِنَّمَا الْمُشْرِكُوْنَ نَجَسٌ)
مشرکین نجس ہیں غیر مسلم تو غیر مسلم جو مسلمان ایسا ہو جس پر غسل واجب ہو یا بے وضو ہو اسے بھی قرآن چھونا جائز نہیں اگر وہ قرآن مقدس پڑھنے کے لئے مانگتے ہیں تو ان سے صاف کہ دینا چاہئے کہ تم لو ہم نہیں دے سکتے ہم پڑھتے ہیں تم سن لو ہا پھر اس کا اہتمام کیا جائے کہ بغیر عربی متن کے صرف ترجمہ چھپوا دیا جائے وہ ان کو دیدیا جائے مودود یوں کو دین سے کوئی غرض نہیں ہوتی وہ صرف شو بازی کرتے ہیں ایسی حرکتیں کرتے ہیں کہ جو دین سے ناواقف ہیں وہ یہ سمجھیں یہ بڑے دین کے خیر خواہ ہیں اسی قبیل سے یہ بھی ہے ورنہ مودودی خود داڑھیاں منڈاتے ہیں یا کتروا کر ایک مشت سے کم رکھتے ہیں زکوة کے پیسے وصول کر کے جہاں چاہتے ہیں خرچ کرتے ہیں تبلیغ کے لئے قرآن مجید دینا کیا ضروری حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ وسلم یا صحابہ کرام نے کسی غیر مسلم کو قرآن مجید نہیں دیا البتہ پڑھ کر سنایا اسلام کی خوبیاں بیان کیں یہی تبلیغ کا اصل ذریعہ ہے
(📗فتاوی شرح بخاری کتاب العقائد جلد اول صفحہ نمبر 654 ۔۔655 عقائد متعلقہ قرآن مجید کا بیان)
🌻والله تعالیٰ اعلم بالصواب🌻
کتبہ حضرت محمد اشفاق عطاری صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی
🗓(۲۰)شعبان العظم ۱۴۴۱ھ مطابق ۱۶ اپریل ٠٢٠٢ء بروز جمعرات
📔سنی حنفی فقہی گروپ📔
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ