Headlines
Loading...


(سئل) اگر امام نے پہلی رکعت میں نیت باندھی اور بھول کر سورہ فاتحہ پڑھنا چھوڑ دیا پھر فوراً کوئی سورت ملا کر رکوع کر دیا تو امام کے لیے کیا حکم ہے؟ کیا وہ واپس قیام میں آ کر سورہ فاتحہ پڑھے یا اسی طرح نماز مکمل کر کے آخر میں سجدہ سہو کرے؟

(الجواب) صورت مستفسرہ میں وہ قیام کی طرف پلٹے فاتحہ پڑھے سورت ملائے اور پھر رکوع کرے اس طرح اس کی نماز مکمل ہو جائے گی اگر رکوع میں یاد آنے کے باوجود واپس نہ لوٹا تو جان بوجھ کر واجب چھوڑنے کی وجہ سے نماز واجب الاعادہ ہو گی یعنی دوبارہ پڑھنا واجب ہوگا اور سجدہ سہو کافی نہیں ہوگا اور اگر قیام میں لوٹا مگر قراءت مکمل کرنے کے بعد رکوع دوبارہ نہ کیا تو نماز فاسد ہو جائے گی کیونکہ رکوع کا دوبارہ کرنا فرض ہے کہ قراءت کے بعد رکوع کی ترتیب ہے کذا في الرد (٥٣٦/١) والله تعالی أعلم

كتبه: ندیم ابن علیم المصبور العینی 

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ