
کیا عورت عیدالاضحی کی نماز پڑہ سکتی ہیں ؟
کیا عورت عیدالفطر عیدالاضحی کی نماز پڑہ سکتی ہیں ؟
★السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکتہ★
📜السوال__________↓↓↓ کیا عورت عیدالفطر عیدالاضحی کی نماز پڑہ سکتی ہیں جواب عنایت فرمائیں حوالہ کے ساتھ ارسال فرمائیں
🖊السائل:: محمد عارف سبحانی
★وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکتہ★
📝الجواب بعون الملک الوھاب
عورتوں کے لئے عیدین کی نماز جائز نہیں اس لئے کہ عیدگاہ میں مردوں کے ساتھ اختلاف ہوگا اور اسی لئے اب عورتیں کو کسی بھی نماز میں جماعت کی حاضری جائز نہیں دن کی نماز ہو یا رات کی جمعہ ہو یا عیدین خواہ وہ جوان ہو یا بڑھیا جیسا کہ تنویر الابصار ودرمختار باب الامامة میں ہے
یکرہ حضور ھن الجماعة ولو لجمعة و عيد مطلقا ولو عجوزا ليلا على المذهب المتى به لفساد الزمان
اور اگر صرف عورتیں جماعت کریں تو یہ بھی جائز نہیں ہے اس لیے کہ صرف عورتوں کی جماعت ناجائز و مکروہ تحریمی ہے کہ فتاوی عالمگیری جلد اول فصل فی الامامة مصری صفحہ نمبر 80 میں ہے
یکرہ امامة المرأة للنساء فى الصلوات كلهامن الفرائض والنوافل الا فى صلاة الجنازة هكذا فى الهندية
اور جیسا کہ در مختار باب الامام میں ہے
ویکرہ تحريما جماعة النساء ولو فى التراويح و فى غير صلاة جنازة
اور اگر فردا فردا پڑھیں تو بھی نماز جائز نہ ہوگی اس لئے کہ عیدین کی نماز کے لئے جماعت شرط ہے
واذا فات الشرط فات المشروط
ہاں عورتیں اس دن اپنے اپنے گھروں میں فردا فردا نفل نماز پڑھیں تو باعث ثواب و برکت اور سبب از دیاد نعمت ہے
(📗انوار الحدیث باب عید اور بقرعید کا بیان صفحہ نمبر 73۔۔۔۔74)
واللہ تعالی اعلم بالصواب
کتبہ حضرت علامہ مولانا محمد اشفاق احمد عطاری صاحب قبلہ مدظلہ العالی النورانی
ماشاء اللہ سبحان اللہ بہت عمدہ جواب الجواب صحیح والمجیب نجیح محمد شعیب رضا قادری بنارسی ثم دیناج پور
🗂 مؤرخہ:👈(۰۸) رمضان المبارک ۱۴۴۱ھ 🗂02 مئی (2020)عیسوی بروز ہفتہ
شائع کردہ سنی مسائل شرعیہ گروپ
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ