Headlines
Loading...



دیہات اورشہرمیں فرق کیاھـے؟

★السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکتہ★

📜السوال__________↓↓↓ علماء کرام کی بارگاہ میں سوال یہ ہے کہ شریعت کی روشنی میں دیہات اور شہر میں فرق بتائیں

🖊السائل:👈محمد فرحان اختر★

★وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکتہ★‎

📝الجواب بعون الملک الوھاب

عرف عام میں گاؤں بستی قریہ سے متعلق علاقہ کو دیہات کہا جاتا ہے۔ اور دیہات سے ممتاز جہاں کھیتوں کے بجائے بڑا کاروبار بڑے بڑے بازار(Marcet) ہو اسے شہر کہا جاتا ہے

دیہاتی زندگی بسر کرنے والے افراد صبح سویرے اٹھتے ہیں اور اپنے کام کاج پر لگ جاتے ہیں انکی صبح کیسی ہوتی ہےشہر کی زندگی میں تیزی اور برق رفتاری پائی جاتی ہے جبکہ دیہات کی زندگی انتہائی سادہ اور عیش و عشرت سے عاری ہوتی ہے دیہاتی آدمی جو عام طور پر کسان ہی ہوتا ہے یہ ایک ایسی شخصیت کا حامل ہوتا ہے جس کے دم سے اس دنیا کی ساری رونق ہےہمارے ملک میں کسانوں کو وہ سہولیات میسر نہیں جو ہونی چاہئیں دیہاتی زندگی کا ماحول پاکیزہ صاف ستھرا اور ثقافتی حوالے سے بھی اہم حصہ ہے۔نہ آلودگی پائی جاتی ہے جس نہ دھواں آلود فضا جس سے سانس گھٹن کا شکار ہو تا ہے کسان فلک شیر کہتے ہیں صبح سویرے اپنی زندگی شروع کرتے ہیں جہاں بھینسوں کا دودھ پلکتے ہیں شہری زندگی سے دیہاتی زندگی بہت بہتر ہے ہر چیز کھانے پینے کی خالص مہیا ہوتی ہے

شہر کی فضا آلودہ ہوتی ہے ماحولیاتی آلودگی دیہات میں نہیں ہوتی جبکہ شہر میں ٹریفک کا شور گاڑیوں کا ایندھن کا جلتا ہوا زہریلا دھواں ہمارے انسانی صحت کو متاثر کر رہا ہے اس لیے دیہاتی میں رہنے والے افراد کہتے ہیں دیہات کی فضا خوشگوار صحت مند ہے۔قدرتی ہوا خوبصورت ماحول چڑ یوں کا چچہانا در حقیقت اصل زندگی صحت مند زندگی دیہاتی ہی ہے

یہی فرق ہے دیہاتی اور شہری زندگی میں

واللّٰہ ورسولہ اعلم بالصواب

کتبہ حضرت علامہ مولانا محمد عمر فاروق ربانی صاحب قبلہ مدظلہ العالی النورانی

(۱۲)رمضان المبارک(۱۴۴۱)ھجری (۶)مئی(۲۰۲۰)عیسوی بروز چہار شنبہ

شائع کردہ !!!سنی مسائل شرعیہ گروپ  

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ