Headlines
Loading...
جنت میں حضورﷺکے ساتھ کون سی بیوی ہوں گی ؟

جنت میں حضورﷺکے ساتھ کون سی بیوی ہوں گی ؟



جنت میں حضورﷺکے ساتھ کون سی بیوی ہوں گی ؟

★السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکتہ★

📜السوال__________↓↓↓

جنت میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کون بیوی ہوں گی براے کرم مع حوالہ جواب دیں

🖊السائل:: محمد تنذیر عالم برکاتی

★وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکتہ★

📝الجواب بعون الملک الوھاب

جیساکہ حضر ت علامہ مفتی اکمل مدنی حفظہ اللہ فتاوی رضویہ کے حوالے سے لکھتے ہیں کہ حضرت مریم حضرت کلثوم اور حضرت آسیہ کا نکا ح جنت میں حضور ﷺ کے ساتھ ہوگا

ملخصا کیا آپ کو معلوم ہے ؟ (📘حصہ ۱ صفحہ ۱۴۶ بحوالہ)

 (📕فتاویہ رضویہ قدیم جلد ۹ صفحہ ۱۱ )

اور حضرت علامہ مفتی عبدالرحیم حفظہ اللہ تفسیر ابن کثیر تفسیر در منثور تفسیر خازن تفسیر قرطبی وغیرہ کے حوالے سے لکھتے ہیں کہ جنت میں حضرت مریم حضرت آسیہ اور حضرت کلثوم (کلثوم / حکیمہ کلیمہ ) حضور ﷺ کی زوجیت سے مشرف وسرفرازہوں گی

(📗ملخصا فتاوی بریلی شریف صفحہ ۲۲۲ زاویہ پبلشرز لاہور )

جیساکہ تفسیر صاوی میں ہے کہ پانچ خواتین افضل ہیں مریم خدیجہ فاطمہ عائشہ اور آسیہ رضی اللہ تعالی عنہم اجمعین بی بی مریم اور بی بی آسیہ جنت میں حضورﷺ کے ازواج میں سے ہوں گی

(📚انظر عطائین اردو شرح تفسیر جلالین شریف جلد ۱ صفحہ ۴۰۱ادارہ فیضان رضا کراچی)

جیساکہ ایضا میں ہے کہ جنت میں حضرت مریم کا نکاح حضور ﷺسے ہوگا

(📙ایضا صفحہ ۳۲۱)

واللہ ورسولہ اعلم بالصواب

کتبہ حضرت علامہ مولانا مشاہد رضا قادری رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی النورانی دارالعلوم شہید اعظم دولھاپور پہاڑی انٹیا تھوک ضلع گونڈہ

🗂 مؤرخہ:👈(۱۲) رمضان المبارک ۱۴۴۱؁ھ 

شائع کردہ سنی مسائل شرعیہ گروپ 

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ