(سوال) کیا زکوٰۃ کے پیسوں سے ہسپتال بنا سکتے ہیں اور اس میں کام کرنے والوں کی تنخواہ دے سکتے ہیں؟
(جواب) زکوٰۃ کی رقم ایسے مصارف میں خرچ کرنا ضروری ہے جہاں وہ مستحقینِ زکوٰۃ کی ملکیت میں آجائے۔ ہسپتال کی تعمیر یا اس کے عملے کی تنخواہوں میں زکوٰۃ خرچ کرنا جائز نہیں، کیونکہ اس سے زکوٰۃ کے مستحقین کو براہِ راست مالک نہیں بنایا جاتا۔ البتہ، اگر مستحقینِ زکوٰۃ کو زکوٰۃ دے دی جائے اور وہ اپنی خوشی سے ہسپتال کی تعمیر میں خرچ کریں تو اس کی گنجائش ہوسکتی ہے والله أعلم بالصواب
کتبہ ندیم ابن علیم المصبور العینی ممبئی مہاراشٹر
