مسجد میں جوتے چپل پہن کر نماز پڑھنا کیسا ؟



 مسجد میں جوتے چپل پہن کر نماز / مسجد میں جوتے چپل پہن کر جانے کا حکم


السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ 

مسجد میں جوتے پہن کر نماز پڑھنا کیسا ہے تشفی بخش جواب عنایت فرمائیں  

سائل: ابوالعارض رضا رضوی

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ 

الجواب۔اگر جوتے نئے غیر استعمالی ہوں اور سنت سجدہ میں مخل نہ ہوں تو انہیں پہن کر مسجد میں نماز پڑھنا جائز ہے

بحر الرائق میں ہے عن علی رضی اللہ عنہ انہ کان لہ زوجان من نعل اذا توضا انتعل باحدھما الی باب المسجد ثم یخلعہ وینتعل الآخر ویدخل المسجد الی موضع صلاتہ (ج۲ص۳۴)

فتاوی رضویہ میں ہے پھر اگر اسی طرح کے جوتے ہوں کہ سنت سجدہ میں خلل نہ ڈالیں تواگر وہ نئے بالکل غیر استعمالی ہوں تو انہیں پہن کر نماز پڑھنے میں حرج نہیں بلکہ افضل ہے اگرچہ مسجد میں ہو (ج۳ص۴۴۴) 

مگر فی زماننا مسجد میں جوتے چپل پہن کر جانا خلاف ادب ہے اسلئے مسجد میں جوتے چپل پہن کر جانے سے اجتناب کریں

واللہ تعالی اعلم بالصواب 

کتبہ شان محمد المصباحی القادری ۲۷ جولائی ۲۰۱۸

ایک تبصرہ شائع کریں

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ