(سوال) گالی دینا الله تعالیٰ کی سنت ہے کہنا کیسا؟ ایسا جملہ بولنے والے پر شرعاً کیا حکم ہے؟ اور لا إله الا الله سارا مال ادھر لا اس جملے کا کیا حکم ہے؟
(جواب) گالی دینا الله تعالیٰ کی سنت ہےکہنا معاذ الله صریح کفر ہےایسا شخص دین سے خارج ہوجاتا ہے اور اس پر فوراً توبہ وتجدیدِ ایمان ونکاح لازم ہے اگرچہ اس کی مراد آیت {عتل بعد ذلك زنیم} ہو اور لا اله الا الله سارا مال ادھر لا اس انداز میں کہنا جس میں کلمۂ توحید کا مذاق تحقیر یا استہزاء پایا جائے یہ بھی کفرِ صریح ہے فوراً توبہ وتجدیدِ ایمان ونکاح لازم ہے ہاں جب ایسی نیت نہ ہو تو حکم کفر نہیں ہے لیکن اب بھی اسے توبہ کا حکم دیا جائے گا والله تعالى أعلم بالصواب
كتبه: ندیم ابن علیم المصبور العینی
