(سوال) مسجد میں صفوں کے اندر نمازیوں کو پھلانگ کر آگے جانا کیسا ہے؟ مدلل جواب عنایت فرمائیں۔
(جواب) مسجد میں موجود نمازیوں کو پھلانگ کر آگے جانا شرعاً مکروہِ تحریمی ہے، کیونکہ اس میں لوگوں کو اذیت دینا اور خشوع میں خلل ڈالنا پایا جاتا ہے جبکہ نبی ﷺ نے اذیتِ مسلم سے منع فرمایا ہے اور جمعہ کے بارے میں صریح حدیث وارد ہے کہ ایک شخص جمعہ کے دن لوگوں کی گردنیں پھلانگتا ہوا آگے بڑھا تو نبی ﷺ نے فرمایا: اجلس فقد آذيت یعنی بیٹھ جاؤ، تم نے لوگوں کو تکلیف دی (سنن أبي داود م: ١١١٨ سنن النسائی م: ١٣٩٩ حدیث صحیح) اسی بنا پر فقہاء نے فرمایا کہ بلا ضرورت صفیں پھلانگنا ناجائز اور گناہ کے قریب ہے البتہ اگر حقیقی ضرورت ہو جیسے آگے خالی جگہ نظر آ رہی ہو اور لوگوں کو تکلیف دیے بغیر جانا ممکن ہو یا امام مؤذن یا خادمِ مسجد ہو تو بقدرِ ضرورت گنجائش ہے جبکہ دوران خطبہ نہ ہو
والله تعالى أعلم بالصواب
كتبه: ندیم ابن علیم المصبور العینی
