موبائل فون سے فاتحہ دینا کیسا ہے ؟؟؟


             السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ 

علماۓ کرام کی بارگاہ میں ایک سوال ہے کہ موبائل فون کے ذریعے دعا و فاتحہ پڑھنا کیسا ہے جواب جلد عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی 

            سائل محمد نواز شریف ممبئ
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
         وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ

                 الجواب بعون المک الوہاب

اولا یہ معلوم ہو کہ فاتحہ نہ فرض ہے نہ واجب بلکہ مستحب امر ہے دوسری بات یہ کہ فاتحہ کا مقصد ہے ایصال ثواب ہے تو اس کے لئے اتنا پریشان ہونا ضروری نہیں ہے کہ موبائل پر فاتحہ کروایا جائے، بلکہ بزرگان دین کا جو طریقہ ہو اس کو اختیار کیا جائے نہ کہ شریعت کو کھلونا بنایا جائے، آج موبائل سے فاتحہ کروائیں، کل قربانی، پرسوں عقیقہ، پھر دین کھلونا بن کر رہ جائے گا، اس لئے بہتر ہے کہ گھر کی خواتین ہی فاتحہ پڑھ لیں، ان سے جو کچھ ہوسکے وہی پڑھ لیں، کیونکہ فاتحہ میں چاروں قل سورہ فاتحہ، الم، پڑھنا واجب نہیں بلکہ جو چاہیں پڑھ سکتی ہیں مثلا دوچار سورہ، یہ بھی نہ یاد ہو تو کلمہ، درود، سبحان اللہ، الحمد، سو پچاس بار پڑھ کر دعا مانگ لیں، اس طرح کہ مولی میں نے جو بھی پڑھا ہے اسکا ثواب حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں نذر ہے قبول فرمالے! اور حضور علیہ السلام کے صدقے میں جملہ صحابہ کرام اولیاء کرام رضی اللہ عنہم کی بارگاہ میں نذر ہے قبول فرمالے! جملہ مرحومین کی ارواح کو نذرہے قبول فرمائے بلکہ ایصالِ ثواب کیلئے صرف اتنا کہہ دینا بھی کافی ہے کہ "الہی اس کا ثواب فلاں کو پہنچے" کما جاء فی الحدیث، "ھذہ البئر لام سعد"اس کنویں کا ثواب ام سعد کیلئے ہے. (مشکوۃ)مگر موبائل سے فاتحہ کرنے کا رواج نہ قائم کریں بزرگان دین کا جو طریقہ ہے اسے باقی رکھیں.

                    واللہ اعلم بالصواب

کتبہ فقیر تاج محمد حنفی قادری واحدی ارشدی اترولوی
🟢 واٹس ایپ
✍️ اس مسئلہ سے متعلق مزید سوال پوچھیں:
✕

🕌 اوقاتِ نماز

اپنے شہر کے اوقات حاصل کرنے کے لیے بٹن دبائیں:
نمازشروع وقتکیفیت
فجر04:45 AMصبح صادق
طلوعِ آفتاب06:05 AMنماز منع ہے
ظہر12:20 PMزوال کے بعد
عصر (حنفی)04:40 PMمثلِ ثانی
مغرب06:30 PMغروبِ آفتاب
عشاء07:55 PMشفق کے بعد
✕

🧭 سمتِ قبلہ (خانہ کعبہ کا اصل رخ)

شمال (North 0°) سے کعبہ شریف کی اصل ڈگری:
272° مغرب
مقام: برصغیر / بھارت (عین کعبہ بیرنگ)
N (شمال)
S (جنوب)
E (مشرق)
W (مغرب)
طریقہ: اپنے موبائل کو شمال (North) کی سمت سیدھا کریں۔ ہری سوئی قبلہ شریف (مغرب) کی طرف رخ کرے گی۔
✕

🧮 شرعی زکوٰۃ کیلکولیٹر

✕

📿 ڈیجیٹل تسبیح

0