Headlines
Loading...
مختصرشان حضرت صدرالشریعہ بزبان مشائخ اہلسنت

مختصرشان حضرت صدرالشریعہ بزبان مشائخ اہلسنت

مختصرشان حضرت صدرالشریعہ بزبان مشائخ اہلسنت

(1)اعلیٰ حضرت امام اہلسنت مجدد دین وملت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ فرماتے ہیں امجد علی کودرس نظامی کے تمام فنون میں دست رس حاصل ہے اور فقہ میں توان کا پایہ بہت بلند ہے (ماہنامہ فیض الرسول مارچ 1966ء) 

(2)سلطان الواعظین والمناظرین عالم ربانی تلمیذ اعلیٰ حضرت حضرت علامہ مولاناسید احمد اشرف اشرفی بن شہزادہ اعلیٰ حضرت اشرفی میاں علیہما الرحمہ کچھوچھوی فرماتے ہیں یہ(مولانا امجد علی )علم کی لائبریری ہیں۔(اسلامی اخلاق وآداب ص41) 

(3)حجۃ الاسلام حضرت علامہ محمد حامد رضا خان بن اعلیٰحضرت علیہ الرحمہ فرماتے ہیں مولانا امجد علی صاحب جوابات دے رہے توایسامعلوم ہورہاتھاکہ ایک دریائے زخار موجیں مار رہا ہے۔(ماہنامہ فیض الرسول مارچ 1966ء) 

اللہ پاک بطفیل حبیب پاک ﷺ ہمیں بھی حضرت صدرالشریعہ علیہ الرحمہ کے فیضان سے مالا مال فرمائے۔اور عالم باعمل بنائے۔ آمین بجاہ اشرف الانبیاء والمرسلین ﷺ

محتاج کرم ابوضیاءغلام رسول سعدی کٹیہاری مقیم بلگام کرناٹک انڈیا 8618303831 

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ