📊 اسلامی معلومات گروپ ایک نظر میں

2326+
کل فتاویٰ
5000+
روزانہ زائرین
50+
فقہی ابواب
حنفی
مسلکِ اہل سنت

اپنے سوالات بھیجے

❓ شرعی سوال پوچھیں: نماز، روزہ، نکاح، طلاق اور دیگر مسائل کے لیے WhatsApp پر رابطہ کریں

مسجد کے باہر لا وارث سائیکل کا حکم


 ⚡ مسجد کے باہر لا وارث سائیکل کا حکم ⚡


(سوال) مسجد کے باہر چار ماہ پہلے ایک سائیکل ملی اور کوئی لینے نہیں آیا۔ ایک شخص نے محفوظ رکھنے کے لیے اپنے گھر پر رکھ لی، لیکن ابھی تک کوئی دعویدار نہیں آیا۔ ب اس سائیکل کا کیا کیا جائے؟ اس کی قیمت کسی غریب کو دے دی جائے؟ سائیکل کسی غریب کو دے دی جائے؟ یا قیمت مسجد یا مدرسے میں دے دی جائے؟


(جواب) یہ سائیکل لقطہ کے حکم میں ہے۔ ملتقط پر لازم ہے کہ بازاروں، عام راستوں، اور مساجد میں اعلان کرے، یہاں تک کہ یقین ہو جائے کہ مالک اب تلاش نہیں کر رہا ہوگا۔ یہ مدت پوری ہونے کے بعد اسے اختیار ہے کہ یا تو وہ اس چیز کی ثواب کی نیت سے حفاظت کرے یا اسے کسی مسکین کو صدقہ کر دے یا مسجد مدرسہ میں صرف کرے یا اگر خود محتاج ہے تو اپنے مصرف میں لا سکتا ہے والله تعالى أعلم بالصواب 

كتبه: ندیم ابن علیم المصبور العینی ممبئی مہاراشٹر 

ایک تبصرہ شائع کریں

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ